ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں مچھلیوں سے بھری لاری آٹو رکشہ سے ٹکرا گئی؛ رکشہ ڈرائیور شدید زخمی

بھٹکل میں مچھلیوں سے بھری لاری آٹو رکشہ سے ٹکرا گئی؛ رکشہ ڈرائیور شدید زخمی

Thu, 30 Nov 2017 20:06:09    S.O. News Service

بھٹکل 30/نومبر (ایس او نیوز) یہاں ٹی ایف سی کے قریب نیشنل ہائی وے پر مچھلیوں سے بھری ایک لاری آٹو رکشہ سے ٹکرانے کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جس کی شناخت راما نارائن نائک (33) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ تو اچھا ہوا کہ رکشہ پر کوئی مسافر سوار نہیں تھا، ورنہ  حادثہ خطرناک ہوسکتا تھا۔  حادثہ جمعرات شام قریب چار بجے پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ رکشہ بس اسٹائنڈ سے نوائط کالونی کی طرف جارہا تھا، جبکہ مچھلیوں سے بھری ٹرک  ہوناور  سے بھٹکل کی طرف آرہی تھی، دونوں کی آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی۔  ٹکر لگتے ہی رکشہ اُلٹ گیا اور ڈرائیور رکشہ کے باہر جاگرا، جس کی وجہ سے راما کے سر سمیت ٹانگوں کو بھی شدید چوٹ لگی ہے۔ راما کو پہلے بھٹکل سرکاری اسپتال لے جایا گیا ، بعد میں حالت نازک ہونے کی بنا پر منی پال لے جایا گیا ہے۔ حادثے میں  رکشہ کو بھی کافی نقصان  پہنچا  ہے ۔

بھٹکل ٹائون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 


Share: